کمیونیکیشن سکل کیا ہے؟ بہت سے لوگوں کے نزدیک کمیونیکیشن کا مطلب یے انگریزی بولنا۔ اور سونے پہ سہاگہ ایکسینٹ کے ساتھ بولنا۔ یعنی ایسا آسٹریلین ڈائیلیکٹ (dialect) کہ آسٹریلیا کے باسی بھی شرما اور گھبرا جائیں۔ تو پھر اصل میں یہ کمیونیکیشن ہے کیا؟جناب یہ وہ اسم اعظم ہے کہ اس سکل کو سیکھنے والے رہ چکے ہیں انبیاء کرام اور سکھانے والی ہستی ہے رب العالمین کمیونیکیشن کا مطلب ہے اپنی بات، اپنا مدعا اور اپنا مطلب صاف اور واضح پہنچا دینا۔ یہ وہ سکل ہے جس کے لیے حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ سے خاص دعا کی تھی۔ یاد کر کے بتائیے۔ یہ وہ طاقت ہے جو اللہ نے چیونٹی کو عطا کی کہ وہ حضرت سلیمان علیہ السلام سے اپنی بات کہہ سکے۔ یہ کمیونیکیشن ہی ہے جس نے حضرت یونس علیہ السلام کو تاریکی کی قید سے نجات دی۔ یہ وہ گیدڑسنگھی ہے جس سے جانور تک ہماری بات سنتے، سمجھتے اور مانتے ہیں۔ یہ وہ جادو ہے جس سے چائنیز پانی اور آگ کا رخ موڑ کے اس کو اپنی مرضی سے استعمال کرتے ہیں۔ اور یہ وہی دولت ہے جو اللہ نے اپنے محبوب کو پہلے وحی میں سکھائئ۔ کمیونیکیشن کس زبان میں کریں؟ اس کی کتنی اقسام ہیں؟ اور سب سے زیادہ طاقت ور اور پر اثر قسم کون سی یے؟ صرف ایک سکل سیکھ کر لوگوں میں عزت کیسے کما سکتے ہیں اور اپنی آمدنی کیسے بہتر کر سکتے ہیں؟ کمیونیکیشن کیسے آپ کی زندگی بدلتی ہے ؟ اور اس کو سیکھنے کے لئے کتنا وقت درکار ہے؟ یہ سب سیکھیں اس خاص سیشن میں۔ فری رجسٹریشن کروانے کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ 0311-1172737 https://bookkaru.com/eventdetail/communication-skills-
0 Reviews